کوئٹہ،کچلاک میں حساس اداروں کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 11 دہشت گرد گرفتار

بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ، سنسنی خیز انکشافات کی توقع

اتوار 5 اپریل 2015 13:31

کوئٹہ،کچلاک میں حساس اداروں کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 11 دہشت گرد ..

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات پر کچلاک کے علاقے کلی لنڈی میں 2 مکانوں پر چھایہ مارکر کالعد م تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی پر چھاپہ مار کر وہاں سے 11 افراد کو گرفتار کر کے انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد میں 4 خودکش بمبار بھی شامل تھے جن کا تعلق وزیرستان لکی مروت کے علاوہ افغانستان سے ہے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس کے علاوہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد ، موٹر سائیکل ، واکی ٹاکی سیٹ بھی برآمد کر لیے ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق دہشت گرد کوئٹہ میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جسے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا گیا۔ اس کارروائی پر آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی مکمل بیخ کنی تک کارروائی جاری رہے گی۔