کوئٹہ: کچلاک میں حساس اداروں کی کارروائی کالعدم تنظیم کے 11 دہشت گرد گرفتار ،بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ، سنسنی خیز انکشافات کی توقع

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 اپریل 2015 13:32

کوئٹہ: کچلاک میں حساس اداروں کی کارروائی کالعدم تنظیم کے 11 دہشت گرد ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اپریل۔2015ء) ایف سی ترجمان کے مطابق ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات پر کچلاک کے علاقے کلی لنڈی میں 2 مکانوں پر چھایہ مارکر کالعد م تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی پر چھاپہ مار کر وہاں سے 11 افراد کو گرفتار کر کے انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والے افراد میں 4 خودکش بمبار بھی شامل ہیں جن کا تعلق وزیرستان لکی مروت کے علاوہ افغانستان سے ہے ۔

دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس کے علاوہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد ، موٹر سائیکل ، واکی ٹاکی سیٹ بھی برآمد کر لیے ہیں ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق دہشت گرد کوئٹہ میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، جسے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا گیا ۔ اس کارروائی پر آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی مکمل بیخ کنی تک کارروائی جاری رہے گی ۔