بھارت کا 10 ہزار کلومیٹررینج کے بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت کا دعویٰ

اتوار 5 اپریل 2015 13:39

بھارت کا 10 ہزار کلومیٹررینج کے بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت کا دعویٰ

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) بھارت کا جنگی جنون سرچڑھ کربولنے لگا، بھارت نے 10 ہزارکلومیٹررینج کے بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت کا دعویٰ کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق آرمامنٹ ریسرچ بورڈ کیسربراہ ایس کے سلوان نے دعویٰ کیاہے کہ بھارت 10 ہزار کلومیٹرسے بھی زائدرینج کے میزائل بنا سکتاہے۔۔ یہی نہیں بھارت اگنی سکس کے زمینی ورژن کے بعد اب اس کا زیرزمین ورژن کی تیاری پر کام کررہاہے۔ امریکا،برطانیہ اور دیگرممالک کی جانب سے لیزرٹیکنالوجی کی امپورٹ پرپابندی کے بعدبھارت نے مقامی طورپریہ صلاحیت حاصل کرلی ہے اور اب وہ اس میں خودکفیل ہے۔

متعلقہ عنوان :