زمبابوے میں قیدی بائبل کے صفحات کو ٹوائلٹ پیپر کے طور پر استعمال کرنے لگے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 اپریل 2015 14:49

زمبابوے میں قیدی بائبل کے صفحات کو ٹوائلٹ پیپر کے طور پر استعمال کرنے ..

زمبابوے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اپریل۔2015ء) زمبابوے سے ملی خبروں کے مطابق قیدی اب بائبل کے صفحات کو ٹوائلٹ پیپر کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ جیل خانہ جات کے محکمے کی ترجمان نے کہا ہے کہ اب جو بھی رشتے دار جیل میں قید اپنے رشتے داروں سے ملنے جائے وہ انہیں ٹوائلٹ پیپر لازمی دے۔ حکومت کے پاس فنڈز کی کمی ہے جس کی وجہ سے قیدیوں کے لیے بنیادی ضرورت کی چیزیں کم پڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت زمبابوے میں قیدیوں کو دو ہفتے میں ٹوائلٹ پیپر کا ایک رول دیا جاتا ہے، جو ناکافی ہے۔ اس کے ختم ہونے کے بعد قیدی کمبل کی کتریں اور بائبل کے صفحات استعمال کرنے لگے ہیں۔ زمبابوے میں پچھلے ماہ جیلوں میں خوراک کے لیے ہونے والی لڑائیوں میں پانچ افراد ہلاک اور بہت سے زخمی ہوئے تھے ۔ زمبابوے کی جیلوں کا ایک اور مسئلہ سیوریج کا خراب نظام ہے ۔ صابن اور سرف کی کمی کی وجہ سے قیدی کئی ہفتوں تک نہیں نہاتے ، نہ ہی مہینوں تک اپنے کمبل دھوتے ہیں،جس کی وجہ سے ماہرین کو جیلوں میں کسی وباء کے پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :