جیولری اور سونے کا کاروبار انحطاط کا شکار ہے، برآمدات انتہائی کم سطح پر آنے کے بعد جیولری کی صنعت سے وابستہ افراد کی مشکلات بڑھ گئیں

اتوار 5 اپریل 2015 15:22

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) ملک میں جیولری اور سونے کا کاروبار انحطاط کا شکار ہے۔ برآمدات انتہائی کم سطح پر آنے کے بعد جیولری کی صنعت سے وابستہ افراد کی مشکلات بڑھ گئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے کردار ادا نہ کیا تویہ سیکٹر تباہی کے دہانے پہنچ جائے گا۔

(جاری ہے)

چند سال پہلے تک جیولری کی صنعت ہرلمحہ ترقی کی راہوں پر تھی،سونے کے کاروبار سے وابستگی فخر سمجھی جاتی تھی،پاکستان کے کاریگر بھی بھارت او رچین کی نسبت زیادہ مہارت رکھتے تھے،مگر آج بھارت کی برآمدات 8 ارب ڈالر تک چلی گئیں تو ہم صفر کے قریب پہنچ چکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی اداروں کی بے حسی اور سونے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کاروبار کے انحطاط کی اصل وجہ ہے، توجہ نہ دینے سے سیکٹر بری طرح متاثر ہوگا۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے کاروباری مسائل حل کرنے کے ساتھ سیکورٹی کی صورت حال بھی بہتر بنائے تاکہ آئے روز لوٹ مار کے واقعات سے بھی نجات مل سکے۔

متعلقہ عنوان :