صوبائی وزراء کاسینئر صحافی اسد ساہی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 5 اپریل 2015 15:36

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء)وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ ،وزیر زکوة وعشر ملک ندیم کامران اور وزیر جنگلات ،جنگلی حیات وماہی پروری ملک محمد آصف بھا اعوان نے سینئر صحافی اسد ساہی کی وفات پر گہرے کھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزراء نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت وحوصلہ عطا فرمائے۔