وفاقی حکومت نے تھر سے کوئلہ نکالنے کیلئے مشینری کی درآمد کو ڈیوٹی فری قرار دیدیا

ڈیوٹی مراعات کے بعد تھر کے کوئلے کے ذخائر کو ترقی دیئے جانے کے امکانات بڑھ جائینگے، ماہرین

اتوار 5 اپریل 2015 15:48

وفاقی حکومت نے تھر سے کوئلہ نکالنے کیلئے مشینری کی درآمد کو ڈیوٹی فری ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) وفاق نے تھر سے کوئلہ نکالنے کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنیوالی غیر ملکی کمپنیوں کیلئے پلانٹس، مشینری وآلات اور مخصوص گاڑیوں کی درآمد کو کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیدیا ۔ ایف بی آر کے مطابق یہ چھوٹ ان کمپنیوں کیلئے ہوگی جن کے پاس تھر کے ذخائرکے کسی بلاک کی لیز ہوگی جو کمپنیاں یہ پلانٹ، مشینری،آلات اورگاڑیاں درآمد کریں گی وہ ایف بی آر کی اجازت کے بغیر ان کو کسی مقامی کمپنی یا فرد کو فروخت نہیں کر سکیں گی اور اگر کوئی کمپنی ایسی فروخت میں ملوث پائی گئی تو اس سے وہ تمام ٹیکس و ڈیوٹیاں جو ان اشیاء کی کمرشل درآمد کے وقت رائج ہونگی وصول کی جائینگی تاہم ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ پلانٹس، مشینری ، آلات اور مخصوص پتھریلی زمین پر چلائی جانیوالی گاڑ یوں کو ایف بی آر کے علم میں لائے جانے کے بعد تھر میں کام کرنیوالی کانکنی کی دیگر کمپنیوں کے حوالے کیا جاسکے گا ،تھر میں کام کرنیوالی کمپنیوں کے سربراہان یا ان کے مجاز نمائندے ایف بی آر کو حلف پر مبنی تحریر فراہم کریں گے کہ جو اشیا ء وہ درآمد کر رہے ہیں وہ ان کے کانکنی کے منصوبے کیلئے انتہائی اہم ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ڈیوٹی مراعات کے بعد اب تھر کے کوئلے کے ذخائر کو ترقی د یئے جانے کے امکانات بڑھ جائینگے۔

متعلقہ عنوان :