شیکسپئر کا سپر فین، جو خود شیکسپئر بن گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 اپریل 2015 16:10

شیکسپئر کا سپر فین، جو خود شیکسپئر بن گیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اپریل۔2015ء)چین کے ایک مصنف نے اپنے آئیڈیل شیکسپئر جیسا نظر آنے کے لیے 1 لاکھ 51 ہزار پاونڈ پلاسٹک سرجری میں پھونک دئیے۔ 34 سالہ ژیانگ یایی نے کئی ماہ میں 10 آپریشن کرائے جس کے بعد اس کی شکل شیکسپئر کی طرح نظر آنے لگی ہے۔ کچھ لوگوں کے مطابق مصنف نے آپریشن کرا کر اچھا کیا کہ اپنے خواب پورے کیے۔

(جاری ہے)

کچھ نہ کہا کہ یہ پیسے کا ضیاع ہے، آپریشن سے شکل پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

کچھ نے کہا یہ ژیانگ کی شکل پہلے ہی ٹھیک تھی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ چینی مصنف ژیانگ کوئی پیدائشی لینڈ لارڈ نہیں۔ اس کا باپ اکثر مقروض رہتا تھا۔ اس نے مصنف بننے کے بعد تین سال تک اپنی کمائی، صرف شیکسپئر کی طرح نظر آنے کے لیے ، سرجری کے اخراجات کی مد میں سنبھال کر رکھی۔ تین سال تک پیسے جمع کرنے کے بعد اس نے اپنی پلاسٹک سرجری کرائی۔