ترکی میں فٹبال ٹیم کی بس پرمسلح افراد کا حملہ، ڈرائیور زخمی،صدر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا
اتوار 5 اپریل 2015 16:23
انقرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) ترکی میں فٹبال کلب فینر باس ٹیم کی بس پرمسلح افراد نے حملہ کردیاتاہم کھلاڑی محفوظ رہے، فائرنگ کے باعث ڈرائیور زخمی ہوگیا،ترک صدر رجب طیب اردوگان نے تربزون شہر کے گورنر کو فون کرکے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہناہے کہ بس پر فائرنگ کا واقعہ تربزون شہر کے سڑک پر اس وقت پیش آیا، جب ترک فٹ بال کلب فینر باس کی ٹیم ساحلی شہر رائز میں میچ جیتنے کے بعد استنبول واپس آرہی تھی۔
کلب کے نائب صدر نے بتایا کہ حملہ آوروں نے بس پر متعدد گولیاں برسائیں، تاہم تمام کھلاڑی محفوظ رہے، فائرنگ سے زخمی ڈرائیور کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوگان نے تربزون شہر کے گورنر کو فون کرکے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ جبکہ ترک فٹبال فیڈریشن نے اپنے ایک بیان میں واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.