ایل پی جی ایسوسی ایشن کی جانب سے درآمدی گیس پر پابندی لگانے کا مطالبہ

اتوار 5 اپریل 2015 16:28

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) ایل پی جی ایسوسی ایشن نے درآمدی گیس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔ مقامی گیس مہنگی اور زہریلی درآمدی گیس سستی ہونے کے باعث زیادہ فروخت ہو رہی ہے۔ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین فاروق افتخار نے کہا ہے کہ درآمدی گیس میں زہریلے کیمیکل شامل کئے گئے ہیں۔ جن کی درآمد پر فوری پابندی عائد کی جائے گئی۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ درآمدی گیس سٹرسٹھ روپے فی کلو اور مقامی گیس ستتر روپے فی کلوگرام ہے۔ مہنگی ہونے کے باعث گاہک مقامی گیس نہیں خریدتے۔دوسری طرف ایل جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ مقامی ایل پی جی پیداواری کمپنیاں مناپلی قائم کرنے کے لئے درآمدی گیس پر پابندی لگوانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایران سے آنے والی گیس میں زہریلے کیمیکل پائے جاتے ہیں۔ جن کی روک تھام کے لئے کوئٹہ سرحد پر لیبارٹری قائم کر دی جائے۔

متعلقہ عنوان :