لینڈنگ کیلئے دوگھنٹے سے زائد وقت تک انتظار کرنیوالی پی آئی اے کی پرواز یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر روانہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 اپریل 2015 16:38

لینڈنگ کیلئے دوگھنٹے سے زائد وقت تک انتظار کرنیوالی پی آئی اے کی پرواز ..

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اپریل۔2015ء) دوگھنٹے سے زائد وقت تک صنعاءکی پرخطر فضاﺅں میں انتظار کے بعد لینڈنگ کرنیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 7005پاکستانی مسافروں کو لے کر روانہ ہوگئی ہے ، پرواز کو اجازت لیے بغیرروانہ کردیاگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق صنعاءمیں پھنسے پاکستانیوں نے بتایاکہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے اُنہوں نے صنعاءسے روانہ ہوجاناتھااور اِس ضمن میں رجسٹریشن سمیت دیگر کاغذی کارروائی مکمل کرلی گئی تاہم ایئرپورٹ پر طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے مسافر جہاز اور جہاز لینڈنگ کے لیے کلیئرنس ملنے کے انتظار میں رہا، دوگھنٹوں سے زائد وقت تک صنعاءکی خطرناک فضائی حدود میں چکر لگاتارہالیکن بالآخر اجازت ملتے ہی طیارہ لینڈکرگیااور بورڈنگ مکمل ہوتے ہی طیارے کو روانہ کردیاگیا۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق ایئربس 310کوایئرپورٹ پر پارکنگ کی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے لینڈ نگ کی اجازت نہیں مل رہی تھی ۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے بتایاکہ طیارہ قطار میں تھا، اپنے نمبر پر لینڈکیا۔

متعلقہ عنوان :