پاکستان کو یمن کے حوالے سے اصلاحی کردار ادا کرنا چاہیے،ڈاکٹر ملک محمد سعید

اتوار 5 اپریل 2015 17:38

لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ فنگشنل پنجاب کے رہنما ڈاکٹر ملک محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کو یمن کے حوالے سے اصلاحی کردار ادا کرنا چاہیے اور پارلیمنٹ سے باہر موجود سیاسی و دینی اور سماجی تنظیموں کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے جس جماعت نے جو کردار ادا کیاہے ، وہ عوام پر پوری طرح عیاں ہوچکا ہے - بعض سیاستدانوں کا ایجنڈا صرف اقتدار ہے جس کے لیے انہیں جمہوریت ، آئین اور قانون کی رتی برابر پرواہ نہیں ہے - ایسے رہنماوٴں نے جس طرح نئے پاکستان کے نام پر قوم کو گمراہ کیا اور سرمایہ کاری کا راستہ روک کر جس طرح پاکستان کی ترقی کا راستہ کھوٹا کرنے کی کوشش کی ہے ،۔

متعلقہ عنوان :