Live Updates

اسمبلیوں میں واپسی ، تحریک انصاف کے ارکان کو 7 ماہ کی تنخواہیں آئندہ ہفتے ادا کی جائینگی ،ایوان سے غیر حاضری کے باعث ڈیلی الاؤنس سے محروم رہیں گے

اتوار 5 اپریل 2015 19:20

اسمبلیوں میں واپسی ، تحریک انصاف کے ارکان کو 7 ماہ کی تنخواہیں آئندہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کی طرف سے اسمبلیوں میں واپس جانے کے اعلان کے بعد قومی اسمبلی پنجاب اور سندھ اسمبلی ، کے حکام نے تحریک انصاف کے ارکان کو 7 ماہ کی تنخواہیں دینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور یہ ان تنخواہوں کے چیک آئندہ ہفتے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت تمام ارکان کو دیدیئے جائیں گے تاہم 7 ماہ سے ایوان سے غیر حاضر رہنے کے باعث ڈیلی الاؤنس سے محروم رہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اگست 2014ء میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف لانگ مارچ کے موقع پر قومی اور سندھ اور پنجاب کی اسمبلیوں سے استعفے دیدیئے تھے جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے ارکان نے استعفے دینے سے انکار کردیا تھا ، قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کئی مرتبہ تحریک انصاف کے ارکان کو استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب کیا تھا تاہم جاوید ہاشمی کے سوا کوئی رکن تصدیق کیلئے سپیکر کے چیمبر میں نہیں آیا جس کی وجہ سے استعفے منظور ہونے یا نہ ہونے کے معاملے پر کئی ماہ تک آئینی اور قانونی بحث چلتی رہی اور اس دوران تحریک انصاف کے 5 ارکان نے قیادت سے بغاوت کرتے ہوئے اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کرنا شروع کردی تھی ۔

(جاری ہے)

7 ماہ سے تحریک انصاف کے ارکان اپنی تنخواہیں وصول نہیں کرسکے ۔ یہ ارکان 7 ماہ کی تنخواہوں کے چیک وصول کریں گے جبکہ قواعد کے مطابق ایوان میں حاضر ہونے کی صورت میں 4 ہزار روپے کا ڈیلی الاؤنس ملتا ہے تاہم ایوان سے غیر حاضری کی وجہ سے تحریک انصاف کے ارکان ڈیلی الاؤنس سے محروم رہیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :