پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارتی مالی امداد کی پیشکش کو مسترد کر دیا

اتوار 5 اپریل 2015 19:54

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارتی مالی امداد کی پیشکش کو مسترد کر دیا

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارتی فیڈریشن کو مالی امداد کی پیش کش کو مسترد کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارتی فیڈریشن کو جوابی ای میل کی ہے جس میں پی ایچ ایف نے بھارتی ہاکی فیڈریشن کی فنڈز کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف سیکرٹری رانا مجاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کسی صورت بھی ہمسایہ ملک سے مدد لینے کا نہیں سوچ سکتی ہے۔

انہیں وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف پر پورا بھروسہ ہے اور وہ جلد اس معاملے کو حل کر لیں گے۔ پی ایچ ایف کے سیکرٹری نے قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ جلد لگنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ واضع رہے کہ بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کو مالی فنڈز کی پیش کش کی تھی کیونکہ پی ایچ ایف نے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد میں ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ وقت سے پہلے ختم کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :