فلسطین کا ببر شیر، فٹ بال کا شیدائی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 اپریل 2015 20:34

فلسطین کا ببر شیر، فٹ بال کا  شیدائی

رفا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اپریل۔2015ء) فلسطین کے فٹ بال شائقین نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب وہ فٹ بال کا میچ دیکھنے پہنچے تو اُن کے ساتھ شیر کا بچہ الیکس بھی تھا۔ فٹ بال کا یہ میچ شباب رفا اور ال صدقہ کی ٹیموں کے درمیان ہو رہا تھا۔ فٹ بال کے شائقین شیر کے بچے کو دیکھ بہت خوش تھے۔ شیر کا بچہ رفا کے چڑیا گھر میں پیدا ہوا تھا، جسے چڑیا گھر کے مالک نے پیسوں کی کمی کے باعث فروخت کر دیا۔

الیکس اور اس کے ساتھ دوسرے شیر کےبچے مونا کو فلسطینی پناہ گزین سعد الدین الجمال نے خرید لیا۔ شیر کے یہ دونوں بچے جنوبی غزہ میں واقع رفا میں سعد کے گھر میں اس کے چھ بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ 54 سالہ سعد کا کہنا ہے کہ اس نے رفا کے چڑیا گھر کی مدد کرنے کے لیے شیر کے یہ بچے خریدے جو اس کے گھر کا اہم حصہ بن چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

شیر کے بچے گھر کے اندر سعد کے بچوں کی طرح رہتے ہیں۔

وہ گھر میں ہی کھاتے پیتے ہیں۔گھر میں ان دونوں کے لیے بستر بھی ہیں جن پر وہ سوتے ہیں۔ دونوں شیر فٹ بال بھی کھیلتے ہیں۔ غزہ کے حالات سے صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی متاثر ہوئے ہیں۔ چڑیا گھر کے جانوروں کا مستقبل بھی کافی مخدوش ہے۔چڑیا گھر کے مالک محمد جمعہ کا کہنا ہے کہ خراب معاشی حالات کے لیے باقی جانوروں کو بچانے کے لیے چند جانوروں کو بیچنا انتہائی ضروری ہے۔

مستقبل میں سعد الجمال کو بھی ایسے حالات کا سامنا کر پڑ سکتا ہے، کیونکہ اس وقت تو شیر کے بچے آدھا یا ایک کلو گوشت کھاتے ہیں مگر مستقبل میں ان کی ضروریات بڑھ جائیں گی۔شیر وں کا وزن 400 پاؤنڈ یا 200 کلو تک ہو جائے گا۔ ایسے حالات میں سعد الجمال کےلیے شیروں کا خیال رکھنا کافی مشکل ہوگا۔ سعد الجمال کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ سے وہ شیروں کےبچوں کو خاندان کی حفاظت کی غرض سے پنجرے میں رکھیں گے۔غزہ کے بہت سے جانور سرنگوں یا دوسرے راستوں کے ذریعے مصر یا دوسرے علاقوں میں سمگل ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :