پمز کے ڈاکٹر شاہدنواز کا قتل ،تفتیشی کمیٹی نے انکوائر ی مکمل کرلی ، ہائی پروفائل شخصیا ت کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اتوار 5 اپریل 2015 20:56

پمز کے ڈاکٹر شاہدنواز کا قتل ،تفتیشی کمیٹی نے انکوائر ی مکمل کرلی ، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اپریل۔2015ء) پمز کارڈیالوجی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر شاہدنواز قتل کی تفتیش کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی نے خاندان،مریض،دوست اور سٹاف سے انکوائر ی مکمل کر لی ہے اب ہسپتال کی ہائی پروفائل شخصیا ت کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔آن لائن کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا کہ ڈاکٹر شاہد نواز قتل کی تفتیش کے لیے ایس پی صدر بلال احمد،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم،ایس ایچ او مارگلہ ، ایس پی کیپٹن الیاس اور تفتیشی آفیسر عبدالجبار پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی تھی جس نے خاندان کے تمام افراد مریضوں اور قریبی دوست و احباب اور ڈاکٹر شاہد کے سٹاف کو شامل تفتیش کر کے تفصیل سے سوالات کیے گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق تمام شامل تفتیش ہونے والے افراد اب تک بے گناہ پائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈاکٹر شاہد نواز کے موبائل ڈیٹا سے اس کے نیٹ ورک اور رابطہ کاروں کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم جس مہارت سے کام میں مصروف ہے ذرائع کے مطابق بہت جلد قانون کے ہاتھ قاتلوں تک پہنچ جائیں گے۔آن لائن کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے اب ہسپتال کے ہائی پروفائل کو بھی شامل تفتیش کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے کوائف اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :