Live Updates

تحریک انصاف اسمبلیوں سے مستعفی ہو چکی ہے ، واپس جانا غیر آئینی ہے : جاوید ہاشمی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 اپریل 2015 22:40

تحریک انصاف اسمبلیوں سے مستعفی ہو چکی ہے ، واپس جانا غیر آئینی ہے : جاوید ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اسمبلیوں کے استعفوں پر دستخط کیے ہیں اور اب ان کی جانب سے اسمبلی میں واپس جانا غیر آئینی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ استعفوں کو کھیل نہ سمجھا جائے۔اب تحریک انصاف کی جانب سے فیصلہ کرنے میں دیر کر دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو سپریم کورٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور دوسری جانب جوڈیشل کمیشن کو دھاندلی کے ثبوت بھی دینا ہوں گے۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اہم فیصلے لینے ہوں گے اور دھرنوں کے دوران لگائے گئے الزامات کو جوڈیشل کمیشن میں ثابت کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے اسلام آباد میں دیے گئے دھرنوں کے دوران تحریک انصاف کی جانب سے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا گیا تھا اور جاوید ہاشمی نے پارٹی چھوڑنے کے بعد اگلے ہی دن خود قومی اسمبلی جا کر اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے منظور کر لیا گیا تھا۔

اس کے بعد ضمنی انتخابات میں جاوید ہاشمی کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عامر ڈوگر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ضمنی انتخاب کے بعد ان کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ اپنا علاج کروائیں گے اور تب تک انہوں نے سیاست سے دور رہنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات