ڈکیتی کے بعد ڈاکو نے کیا ایسا حیران کن کام کہ پولیس بھی ہو گئی پریشان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 اپریل 2015 23:10

ڈکیتی کے بعد ڈاکو نے کیا ایسا حیران کن کام کہ پولیس بھی ہو گئی پریشان

جنوبی کوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اپریل۔2015ء) جنوبی کوریا کی پولیس نے کہا ہے کہ ایک ڈاکو ،جسے 10 سال پہلے سزا ہوئی تھی، نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے پلاسٹک سرجری کر ا کر پھر سے وارداتیں شروع کر دی۔پچھلے سال اپریل میں اس نے 4 لاکھ 79 ہزار ڈالر مالیت کی چیزیں لوٹی تھیں ۔ 35 سالہ شخص کو 23 مارچ کو ڈکیتی کے 87 مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا۔

اس نے یہ ڈکیتیاں پورے ملک میں کی تھیں۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ 2005 میں جیل جانے والے شخص نے اپنی پلاسٹک سرجری سے اپنے چہرے اور جبڑے کی ساخت کے علاوہ اپنے قدوکاٹھ میں بھی تبدیلیاں کیں۔ مذکورہ ڈاکو نے ڈکیتوں کا تو اعتراف کر لیا ہے مگر یہ کہا ہے کہ اس نے پلاسٹک سرجری پولیس سے چھپنے کے لیے نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے کرائی۔ اس کا شخص کا کہنا تھا کہ ا سے اپنا چہرہ پسند نہیں تھا۔ جنوبی کوریا میں پلاسٹک سرجری کے 4 ہزار سے زیادہ کلینک ہیں۔ یہاں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کاسمیٹک کا عمل ہوتا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ ڈاکو نے گھروں کے ڈیجیٹل آلات کو غیر فعال کرنے کے لیے اپنے ہی آلات بنائے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :