صوابی : خواجہ سراوں کی گاڑی پر فائرنگ، 2 جاں بحق ، 3 زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 10:44

صوابی : خواجہ سراوں کی گاڑی پر فائرنگ،  2 جاں بحق ، 3 زخمی

صوابی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) : صوابی کے علاقہ سوڈیر میں خواجہ سراؤں کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 جاں بحق جبکہ 3 خواجہ سرا زخمی ہو گئے.

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کی گاڑی رات گئے نجی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے کہ نا معلوم افراد نے ان کی گاڑی روکنے کی کوشش کی تاہم مزاحمت پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی. جس سے 2 خواجہ سراؤں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ 3 کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے.

متعلقہ عنوان :