تین دن بعد بھی حکومت جوڈیشل کمیشن کیلئے سپریم کورٹ کو خط نہ لکھ سکی

پیر 6 اپریل 2015 10:55

تین دن بعد بھی حکومت جوڈیشل کمیشن کیلئے سپریم کورٹ کو خط نہ لکھ سکی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل2015ء) تیسرا دن بھی شروع ہوگیا حکومت جوڈیشل کمیشن کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ نہ کر پائی ، قانونی پیچیدگیوں پر غور جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف سے معاہدے کے بعد جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے صدارتی آرڈیننس جمعے کی سہ پہر جاری کیا گیا تھا ۔ آرڈیننس میں کہا گیا تھا کہ حکومت اگلے 72 گھنٹوں میں کمیشن بنانے کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھے گی لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ۔ ذرائع نے یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث خط میں مزید تاخیر کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :