اداکارہ پوجا بھٹ واپس بھارت روانہ ہو گئیں

پیر 6 اپریل 2015 11:15

اداکارہ پوجا بھٹ واپس بھارت روانہ ہو گئیں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) بھارتی فلم ڈائریکٹرمہیش بھٹ کے واپس بھارت جانے کے بعد ان کی بیٹی اداکارہ پوجابھٹ جنہیں پاکستانی عوام کی محبتوں نے روک لیاتھا پیر کے روز واپس بھارت روانہ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

بھارت روانگی سے قبل مہیش بھٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے ہمیشہ کی طرح محبتیں سمیٹ کرجارہاہوں اور میں نے نئے پروجیکٹ کے لیے کچھ فنکاروں کا چناوٴ بھی کیاہے جنھیں میں اپنی نئی فلموں میں کام کرنے کے لیے بھارت مدعوکروں گاانھوں نے کہاکہ تین دن کراچی میں مصروف ترین گزارے میں شاپنگ کرناچاہتاتھاجبکہ کراچی کے ساحل پربھی وقت گزارنا چاہتا تھا لیکن دوستوں اورکام نے فرصت نہیں دی، دومہینے بعد پھر پاکستان آوٴں گا۔

دوسری طرف پوجا نے عین وقت پر واپس جانے کا ارادہ ملتوی کردیاتھا، پوجا بھٹ نے کراچی میں کچھ دن گزارے وہ ساحل سمندراورکراچی کے شاپنگ سینٹرز بھی گئیں۔

متعلقہ عنوان :