کینسر بارے آگاہی‘ سونم کپور مہم کا حصہ بن گئیں

پیر 6 اپریل 2015 11:22

کینسر بارے آگاہی‘ سونم کپور مہم کا حصہ بن گئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) بالی ووڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ “سونم کپور” چھاتی کے کینسر جیسے موذی مرض کے بارے میں خواتین میں شعور بیدار کرنے کی مہم کا حصہ بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی بیدار کرنے اور خواتین کو اس موذی مرض سے بچانے کے لئے چندہ جمع کرنے والی تنظیم ایلی بریسٹ کینسر کمپین کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں تاہم اب یہ فلاحی تنظیم اسی مقصد کے لئے کام کرنے والی دوسری تنظیم اوگان کینسر فاوٴنڈیشن کے ہمراہ اس حوالے سے کام کرے گی۔

دونوں تنظیموں کے اشتراک کے حوالے سے سونم کپور کا کہنا تھا کہ اس مشن کا حصہ بننے پر وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں۔ ہم میں سے ہر ایک چھاتی کے کینسر میں مبتلا کسی نہ کسی خاتون کو جانتا ہے، ہمیں اس بات کی ضرورت ہے کہ اس بیماری سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کریں کیونکہ اس مرض کی جلد تشخیص سے ہی علاج ممکن ہے۔ وہ اس مہم میں بھرپور تعاون کر کے خواتین میں “چھاتی کے کینسر”کے حوالے سے بڑھ چڑھ کے حصہ لیں گی جس کے لیے وہ بہت پر امید ہیں۔