سپینش لیگ ، ریال میڈرڈ نے گرینیڈا کو گولز کی برسات سے شرابور کر دیا

پیر 6 اپریل 2015 11:27

سپینش لیگ ، ریال میڈرڈ نے گرینیڈا کو گولز کی برسات سے شرابور کر دیا

میڈرڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6اپریل ۔2015ء ) سپینش لیگ میں ریال میڈرڈ نے گرینیڈا کو گولز کی برسات سے دھو ڈالا ہے ۔ سپینش لیگ میں دوسرے نمبر پر موجود کلب نے گرینیڈا کو1کے مقابلے میں 9 گولز سے شکست دی جو ریال میڈرڈ کی 1967ء کے بعد کسی ٹیم کے خلاف سب سے بڑی فتح ہے ،اس مقابلے میں شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو بھی بھر پور فارم میں نظر آئے اور 5مرتبہ گیند جال پہنچائی ،حریف سائیڈ کا واحد گول بھی ڈیگو مینز کی جانب سے اپنے ہی جال میں گیند پہنچانے سے ہوا۔

(جاری ہے)

میچ کا پہلا گول ان فارم گیرایتھ بیل نے 25 ویں منٹ میں کیا جس کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے ہاف ٹائم کے 8 منٹ بعد حریف گول پوسٹ پر گولہ باری شروع کی اور ان کے چوتھے گول سے قبل اور بعد میں کریم بینزیما نے بھی گیند کو جال کی راہ دکھائی، ریئل میڈرڈ نے صرف 4 منٹ کے اسپیل میں تین گول کیے۔ اس موقع پر ڈیگو مینز حریف ٹیم کے خلاف گول ہوتے دیکھ کر اتنے جذباتی ہوئے کہ اپنے ہی گول پوسٹ میں گیند ڈال کر حریف سائیڈ کا کھاتہ کھول دیا اور اس موقع پر رونالڈو نے ہیڈرر پر گیند کو جال میں ڈالا۔ اس شاندار کامیابی کے بعد میڈرڈ کی ٹیم حریف کلب بارسلونا سے صرف ایک پوائنٹ کی دوری پر رہ گئی ہے۔