Live Updates

اسلام آباد : آئین کے تحت استعفی دینے والے خود بخود مستعفی ہو جاتے ہیں ، پی ٹی آئی اراکین آج پارلیمنٹ میں اجنبی تصور کیے جائیں گے، مولانا فضل الرحمان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 11:30

اسلام آباد : آئین کے تحت استعفی دینے والے  خود بخود مستعفی ہو جاتے ہیں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے قبل پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یمن کی صورتحال واضحح نہیں ہے.

(جاری ہے)

حکومت کی بریفنگ کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ پاکستان کہاں کھڑا ہے، سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کی امیدوں پر پورا اترنے والے دوست ہیں . پی ٹی آئے کی ایوان میں واپسی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت استعفی دینے سے خود بخود اراکین مستعفی ہو جاتے ہیں آج ایوان میں تحریک انصاف کے اراکین اجنبی تصور کیے جائیں گے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات