انتخابی دھاندلی کی تحقیقات ، جوڈیشل کمیشن کا قیام سپریم کورٹ رجسٹری میں چیلنج

پیر 6 اپریل 2015 11:36

انتخابی دھاندلی کی تحقیقات ، جوڈیشل کمیشن کا قیام سپریم کورٹ رجسٹری ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیلنج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں دائر کی جانیوالی آئینی پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ انتخابی دھاندلی کے لیے آئین کے تحت انکوائری ٹربیونل بنا دئیے گئے جو انتخابات میں دھاندلی سے متعلق مختلف الیکشن پٹیشنز کی سماعت کر رہے ہیں جبکہ متعدد پٹیشنز پر فیصلے بھی سنا چکے ہیں۔ اس موقع پر کسی کی خواہش پر دھاندلی کی تحقیقات کے لیے نیا جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جا سکتا ، جوڈیشل کمیشن کا قیام اور آرڈیننس آئین کے خلاف لہذا عدالت کالعدم قرار دینے کا حکم جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :