عالمی نمبر 1 سربیا کے نوواک جوکووچ نے 5ویں مرتبہ میامی ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 6 اپریل 2015 11:37

عالمی نمبر 1 سربیا کے نوواک جوکووچ نے 5ویں مرتبہ میامی ٹینس ٹورنامنٹ ..

میامی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6اپریل ۔2015ء ) سربیا کے نوواک جوکووچ نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو ہرا کر 5ویں بار میامی اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

میامی اوپن کے فائنل میں سربیا کے عالمی نمبر 1 نوواک جوکووچ نے 2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مقابلے میں سکاٹش کھلاڑی اینڈی مرے کو 6-7، 6-4، 0-6سے شکست دی ۔ جوکووچ کی اینڈی مرے کے خلاف یہ مسلسل 7ویں کامیابی ہے جبکہ عالمی ٹینس مقابلے 2013 ء کا ومبلڈن ٹائٹل جیتنے کے بعد مرے کی یہ 12 ویں شکست ہے ، میامی ٹائٹل جیتنے کے ساتھ جوکووچ نے رافیل نڈال کا ٹینس رینکنگ میں 141 ہفتوں تک عالمی نمبر ون رہنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :