ہمسایہ مشرقی یورپی ممالک میں نیٹو کی بڑھتی مداخلت ، روسی صدر نے امریکہ کو ایٹمی جنگ کی دھمکی دیدی

پیر 6 اپریل 2015 11:46

ہمسایہ مشرقی یورپی ممالک میں نیٹو کی بڑھتی مداخلت ، روسی صدر نے امریکہ ..

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) روس نے ہمسایہ مشرقی یورپی ممالک میں نیٹو کی بڑھتی مداخلت کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ایٹمی جنگ کی دھمکی دیدی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی جریدے کے مطابق جرمنی میں امریکہ اور روس کے اعلیٰ ترین اہلکاروں کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی ہے جس میں روسی اہلکاروں نے صدر ولادی میر پیوٹن کا یہ پیغام امریکیوں کو پہنچایا کہ جزیرہ نما کرائمیا کی یوکرین کو واپسی کی کوشش کی گئی تو روس ہر ممکن اقدامات کرے گا جن میں ایٹمی جنگ بھی شامل ہے۔

روس کا موقف ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی نہ صرف یوکرین کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں بلکہ کرائمیا کو دوبارہ یوکرین کیساتھ ملانے کیلئے بھی کوششیں کررہے ہیں۔ روس اپنے ہمسایہ ممالک اسٹونیا، لیٹویا اور لتھوانیا میں نیٹو کے اثر و رسوخ میں اضافے سے بھی نالاں ہے اور امریکہ اور اتحادیوں کا خیال ہے کہ وہ ان ممالک میں بھی گڑ بڑ کا ارادہ رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :