فلم ”پولٹر جیسٹ “22مئی کو ریلیز ہوگی

پیر 6 اپریل 2015 12:00

فلم ”پولٹر جیسٹ “22مئی کو ریلیز ہوگی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) ہدایتکار گل کینن کی فلم ”پولٹر جیسٹ “22مئی کو ریلیز ہوگی ، کہانی ایک ایسے گھر کی ہے جسے خوفناک مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہالی ووڈ کی ہارر اور سنسنی خیز فلم پولٹر جیسٹ کا نیا ٹریلر آگیا ۔

(جاری ہے)

ہدایتکار گل کینن کی یہ فلم بائیس مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ پولٹر جیسٹ 1982ء میں اسی نام سے بننے والی فلم کا ری میک ہے ۔ ہارر فلم کی کہانی ایسے خاندان کی ہے جو شہر سے دور دراز علاقے میں نیا گھر لیتے ہیں ۔ یہاں انہیں روز خوفناک واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ سنسنی خیز ہارر فلم بائیس مئی کو شائقین کے لیے پیش کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :