اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایوان میں بڑا مطالبہ کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 12:10

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایوان میں بڑا مطالبہ کر دیا۔

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اسپیکر ایاز صادق سے مطالبہ کر دیا. ان کا کہنا تھا کہ میری یہ گذارش ہے کہ پارلیمنٹ کا اجلاس آدھے گھنٹے کے لیے مؤخر کر دیا جائے اور وزیراعظم نوز شریف کو ایوان میں بلانے کا مطالبہ کیا.

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے وزیر اعظم کی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق سے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ وزیر اعظم سری لنکن صدر کے ساتھ مصروف ہیں لیکن وزیر اعظم کو کچھ وقت نکال کر ایوان میں آنا چاہئیے، سری لنکن صدر بھی اس بات کو اور پارلیمنٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں لہٰذا وہ بھی اس بات کو سمجھیں گے .

میرا محض یہی مطالبہ ہے کہ اتنے اہم اجلاس میں وزیر اعظم کا ہونا ضروری ہے ہم چاہتے ہیں کہ وہ آئین اور اجلاس میں بریفنگ دیں جو کہ اس بات کو ظاہر کرے گا کہ وزیر اعظم نے اس اجلاس کو کتنی اہمیت دی.