گلوکار علی عاقب کو اپنے نئے البم ”ویرنے“کی ویڈیو کیلئے نئے چہروں کی تلاش

پیر 6 اپریل 2015 12:26

گلوکار علی عاقب کو اپنے نئے البم ”ویرنے“کی ویڈیو کیلئے نئے چہروں کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکار علی عاقب کوان دنوں اپنے نئے البم ”ویرنے“کی ماڈلنگ کیلئے نئے چہروں کی تلاش ہے،جن کووہ بہت جلد فائنل کرکے پاکستان کے خوبصورت علاقوں میں ویڈیوشوٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،تفصیلات کے مطابق ”چھلے چیچی دے“گانے سے شہرت پانے والے نوجوان گلوکار علی عاقب آجکل اپنے نئے ویڈیو البم کے لئے نئے چہروں کوسائن کرنے میں مسروف ہیں،گلوکار علی عاقب کے مطابق وہ بہت جلد پاکستان کی خوبصورت لوکیشن پر اپنا نیا البم شوٹ کرکے نوجوانوں کے دلوں میں مزید جگہ بنانے کے خواہش مند ہیں،جس کے لئے انہوں نے معروف شاعر ساحرقریشی اور موسیقار استاد ذوالفقار علی خان کی خدمات حاصل کی ہیں،ویڈیومکمل ہونے پر اسے بہت جلد دنیا بھر میں ایک ساتھ ریلیزکیا جائے گا۔