فن سے پاگل پن کی حد تک لگاؤ ہے، لیلیٰ

پیر 6 اپریل 2015 12:26

فن سے پاگل پن کی حد تک لگاؤ ہے، لیلیٰ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)فلمسٹار لیلیٰ نے کہا ہے کہ ہمارے سینئر ہمارے لئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں، باادب با مراد اور بے ادب بے مراد ایک حقیقت ہے او ر میں اس کو مدنظر رکھتی ہوں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ نے کہا کہ سینئرز سے بہت کچھ سیکھا ہے کیونکہ سینئر اداکار ہی ہمارے لئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں‘ میرا ایمان ہے کہ انسان اگر محنت کرتا ہے تو خدا کی ذات اس کا ثمر ضرور دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کچھ نیا کر نے کی کوشش کی ہے ۔