الحمرا میں ساڑھے تین ماہ کے بعد اسٹیج ڈرامے رواں ہفتے شروع ہو جائینگے

پیر 6 اپریل 2015 12:31

الحمرا میں ساڑھے تین ماہ کے بعد اسٹیج ڈرامے رواں ہفتے شروع ہو جائینگے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) الحمرا میں ساڑھے تین ماہ کے بعد اسٹیج ڈرامے رواں ہفتے شروع ہو جائیں گے ۔ تفصیل کے مطابق الحمرا آرٹ کونسل کے زیر اہتمام کمرشل اسٹیج ڈرامہ ”گھر تو آخراپنا ہے “رواں ہفتے الحمرا ہال llمیں شروع ہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کی کاسٹ میں سخاوت ناز ،مدھو ، سحر صدیقی ،شبانہ بھٹی ، راحیلہ آغا ،حسن مراد ،مجاہد عباس ، خالد معین بٹ ، ارشد ملک ، مجاہد رانا ، اعجاز ببلی ،حنیف کویتی ،رضوان احمد ، محمد الیاس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ڈرامہ کے رائٹر منظور ساجد اورحسن مراد ہیں جبکہ ڈرامہ کی ہدایات بھی حسن مراد دینگے۔ایسوسی ایٹ ڈرائریکٹر وحید احمداورعظیم نور ہونگے ۔آج کل الحمرا میں مذکورہ اسٹیج ڈرامے کی ریہرسلیں بھی جاری ہیں۔