رنویر سنگھ آپریشن تھیٹر سے بھی ٹویٹ کرتے رہے

پیر 6 اپریل 2015 12:36

رنویر سنگھ آپریشن تھیٹر سے بھی ٹویٹ کرتے رہے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) رنویر سنگھ نے اپنے آپریشن تھیٹر سے سیلفی پوسٹ کر کے اپنے پرستاروں کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں فلم باجی راوٴ مستانی کی فلمبندی کے دوران رنویر سنگھ کو چوٹ لگ گئی تھی۔

(جاری ہے)

ممبئی کے ایک ہسپتال میں ان کے بائیں ہاتھ کا آپریشن کیا گیا تو انہوں نے آپریشن تھیٹر سے ہی لیٹے لیٹے ٹویٹ کرنے شروع کر دئیے۔ واضح رہے کہ رنویر سنگھ نے ہسپتال سے ایک نہیں بلکہ تین تین ٹویٹ کیے ہیں۔