یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سعودی عرب نے لڑاکااور بحری جہاز ، بری فوج مانگی ہے: وزیردفاع
سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 12:37
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یمن کی صورتحال خطے پر کئی لحاظ سے اثر انداز ہو سکتی ہے. جبکہ یمن سے پاکستانی محصورین کو با حفاظت نکال لیا گیا ہے یمن سے محصورین کے انخلا کے لیے وزیر اعظم نے خود نگرانی کی جس کے تحت یمن میں محصور پاکستانیوں کی واپسی ممکن ہو سکی.
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ محصورین کی واپسی میں مدد کرنے لیے سعودی عرب اور چین کے نہایت شکر گزار ہیں چین کے بحری جہاز کے ذریعے محصورین کو عدن سے جبوتی لایا گیا جبکہ سعودی عرب نے ہمیں اپنے نو فلائی زان میں پرواز کی اجازت دی تا کہ ہم اہنے پاکستانیوں ساتھیوں کو یمن سے نکال سکیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بہت اچھا اور دوستانہ تعلق ہے اور یہی وجہ ہے کہ اگر سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان ہر ممکن مدد کرے گا سعودی عرب نے پاکستان سے مدد بھی طلب کی ہے جس میں لڑاکا طیارے اور بحری جہاز مانگے گئے ہیں. پاکستان امن کے لیے سعودی عرب اور دیگر ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں. انہوں نے ترکی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور پاکستان یمن کی صورتحال پر ایک جسے خیالات کی حامل ہے اور یمن کی صورتحال پر بات چیت اور اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے بھی کو ششیں کی جا رہی ہیں. پاکستان مسلم امہ کی یکجہتی کے لیے ہمیشہ ہی سے کوشاں رہا ہے.
مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.