روس ،مقامی کلبوں کے درمیان فٹبال میچ میں لاتوں اور گھونسوں کا بے دریغ استعمال

پیر 6 اپریل 2015 13:07

روس ،مقامی کلبوں کے درمیان فٹبال میچ میں  لاتوں اور گھونسوں کا بے دریغ ..

ماسکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6اپریل ۔2015ء ) روس میں مقامی کلبوں کے مابین فٹ بال میچ کے دوران سٹیڈیم میدان جنگ بن گیا اور شائقین نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی برسات کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں دو مقامی کلبوں کے درمیان میچ کے دوران تماشائی ایک دوسرے پر پل پڑے اور انہوں نے ایک دوسرے پر بوتلیں اور پتھر پھینکے ۔ پولیس اہلکاروں نے لڑائی چھڑانے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوئے جب کہ اس دوران ہونے والی بارش بھی لوگوں کی لڑائی ختم نا کرا سکی اور آخرکار پولیس نے لوگوں پر لاٹھی چارج شروع کیا ، اس لڑائی میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں لوگوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :