اسلام آباد: ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے پارلیمنٹ اجلاس کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 13:22

اسلام آباد: ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے پارلیمنٹ اجلاس کو غیر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) : اپرلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے پارلیمنٹ اجلاس کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے دیا ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کے خلاف احتجاج کیا اور اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات میں اہم آئینی نکتے کی جانب ان کی توجہ راغب کی ہے. فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفے کیوں منظور نہیں کیے گئے حالانکہ پی ٹی آئی کے کسی رکن نے بھی استعفٰی نہ دینے کی بات نہیں کی. انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ کے تمام دعوے کھوکھلے ہیں. اگر ہمیں اس سے متعلق آئینی جواب نہیں ملا تو ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ہمیں اس بات کا پورا اختیار ہے.