خیرپور:45سالہ شخص کے قتل میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار

پیر 6 اپریل 2015 13:25

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) خیرپور پولیس نے گزشتہ روز گاڑہی پل کے علاقے میں قتل کئے گئے 45 سالہ عبدالحمید شیخ کے ورثا کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کلہوڑو برادری کے 5 ملزمان عبدالکریم، نیاز حسین، دلنواز، فدا حسین اور رسول بخش کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز عبدالحمید شیخ جھگڑے کے دوران لاٹھیاں لگنے سے شدید زخمی ہوکر اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :