الخدمت فاؤنڈیشن سانگھڑ کے زیر اہتمام پروگرام کا انعقاد

پیر 6 اپریل 2015 13:25

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) الخدمت فاؤنڈیشن سانگھڑ کے پروگرام منعقد ہوا جس میں نائب امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ پروگرام میں الخدمت فاؤنڈیشن سانگھڑ کے نائب صدر راجہ راشد اصغر منصوری نے الخدمت سانگھڑ کی سرگرمیوں کے بارے میں خصوصی رپورٹ پیش کی اور نائب امیر جماعت اسلامی محمد حسین محنتی کے بدست ایک معذور افراد کو وہیل چیئر بھی فراہم کی۔

اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا کہ مجھے مسرت ہوئی کہ سانگھڑ میں الخدمت غریب مساکین کی خدمت کررہی ہے اور یہی ہم سب کو بنیادی مقصد بناکر آگے بڑھنا ہے۔ آج کے نفسانی دور میں بھوک افلاس، بے روزگاری، افراتفری نے ہر انسان کو پریشان کر رکھا ہے لیکن ان مسائل کا اسلامی پاکستان وخوشحال پاکستان میں ہی ہے جس کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی سانگھڑ محمد طفیل راجپوت نے نائب امیر سندھ کو اجرک کا تحفہ پیش کیااور بہترین کارکردگی پر محمد حسین محنتی نے الخدمت فاؤنڈیشن سانگھڑ کے صدر محمد رشید راجپوت کو اجرک اور گفٹ فراہم کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ عبدالغفور انصاری، مشتاق عادل، محمد طفیل، امیر جماعت اسلامی سانگھڑ ظہیر بابر جتوئی، محمد رفیق منصوری، منیش کمار، ابراہیم لغاری ودیگر موجود تھے۔