خیرپور:رشتہ کے تنازعہ پر خاتون قتل

پیر 6 اپریل 2015 13:26

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سٹھارجا میں شادی شدہ عورت کو رشتہ کے تنازع پر قتل کردیا گیا، ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق سٹھارجا تھانے کی حدود ریلوے کالونی میں ملزم کشمیر اوڈ نے 35 سالہ عزیزاں اوڈ کو چھری کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

بعدازاں پولیس نے پکڑ کر لاک اپ کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملز کا مقتولہ چچی سے رشتے کا تنازع چل رہا تھا۔ واقعہ کے روز دونوں میں شدید تلخ کلامی ہوئی اور مشتعل ہوکر گھر میں رکھی چھری سے وار کرکے فرار ہورہا تھا کہ دھر لیا گیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی

متعلقہ عنوان :