کراچی : سندھ اسمبلی میں انگریزی کی کلاسز ہونے لگیں، ٹیچر ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا ہوں گی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 13:29

کراچی : سندھ اسمبلی میں انگریزی کی کلاسز ہونے لگیں، ٹیچر ڈپٹی اسپیکر ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) : سندھ اسمبلی اجلاس میں کاروائی کے دوران ڈپٹی سپیکر شہلا رضا اور ایم کیو ایم رہنما محمد حسین میں شدید تلخ کلامی ہوئی. اجلاس میں انگریزی سے متعلق بات ہوئی جس پر ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا شدید برہم ہو گئیں انہوں نے محمد حسین کو کہا کہ آپ خود کو علامہ نہ سمجھیں آپ ایم پی اے ہیں .

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی انگریزی سیکھنا چاہتا ہے تو میرے چیمبر میں آ سکتا ہے میں اس کو اچھی انگریزی سکھا سکتی ہوں اور یہ کہتے ہوئے انہوں نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کو 10 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا.

10 منٹ کے بعد اسمبلی کی کاروائی دوبارہ شروع کیا جائے گی. اجلا س میں ایم کیو ایم اراکین نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر اسمبلی کے ڈائس کے سامنے احتجاج بھی کیا جس نے ڈپٹی سپیکر کی برہمی کو مزید طول دیا.