نائب کپتان سرفراز کو نئے چیلنج کا سامنا

پیر 6 اپریل 2015 13:46

نائب کپتان سرفراز کو نئے چیلنج کا سامنا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار کھلاڑی سرفراز احمد کو ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی کا صلہ تو نائب کپتانی اور ٹیم میں مستقل رکن کی حیثیت سے شامل ہونے کی صورت میں مل گیا۔ لیکن انہیں اب کئی مشکل چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ فائٹنگ کرکٹر کو جن چیلنجز درپیش ہیں ان میں سب سے پہلے اپنی فارم کو برقرار رکھنا اور نئے وکٹ کیپر محمد رضوان کی سکواڈ میں شمولیت کے بعد ٹیم میں اپنی پوزیشن کو مستحکم بنانا ہے۔

(جاری ہے)

ڈومیسٹک اور فرسٹ کلاس کرکٹ کا تجربہ رکھنے والے وکٹ کیپر محمد رضوان کو دورہ بنگلہ دیش کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ رضوان کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے جب سرفراز احمد سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہر پلیئر کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل ہوتا ہے میں ہمیشہ پرفارم کرکے ٹیم میں آیا ہوں اور میری یہی سوچ رہی ہے کہ اچھا کھیلتا رہا تو ٹیم کا حصہ رہوں گا۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ان کا اور محمد رضوان کا ہیلتھی کمپیٹیشن ہوگا۔