فٹبالر نے 66 گز کی دوری سے گیند جال میں پھینک دیا

پیر 6 اپریل 2015 13:55

فٹبالر نے 66 گز کی دوری سے گیند جال میں پھینک دیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)چیلسی اور سٹوک فٹبال ٹیموں کے درمیان میچمیں سٹوک سٹی کے چارلی ایڈم نے 66 گز کی دوری سے گیند کو جال میں پہنچایا۔ انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں چیلسی اور سٹوک کی ٹیمیںآ منے سامنے ہوئیں۔ چیلسی کی جانب سے ہیزرڈ نے میچ کے 39 ویں منٹ پر پہلا گول کرکے میچ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

(جاری ہے)

چیلسی کی جانب سے دوسرا گول ریمی نے میچ کے 62 ویں منٹ پر کیا اور ٹیم کی دو ایک سے فتح یقینی بنائی۔

تاہم سٹوک سٹی کے کھلاڑی چارلی ایڈم نے چیلسی کے خلاف 66 گز کی دوری سے گیند پوسٹ میں پھینک کر سب کر حیران کر دیا۔ اس سے پہلے 2006 میں لیور پول کے مڈ فیلڈر ڑابی الونزو نے 70 گز کی دوری سے بال کو جال کی راہ دکھائی تھی۔ جبکہ 2013ء میں سٹوک سٹی کلب کے ہی گول کیپر ایزمیر بگوویچ نے 92 میٹرز کی دوری سے گول داغ کرکے تاریخ رقم کی۔