پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سیریز کے شیڈول کاباقاعدہ اعلان کر دیا گیا

پیر 6 اپریل 2015 14:12

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سیریز کے شیڈول کاباقاعدہ اعلان کر دیا ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6اپریل ۔2015ء ) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین اپریل اور مئی میں کھیلی جانے والی سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم 2ٹیسٹ ، 3ون ڈے اور 1ٹی ٹونٹی میچ کی سیریز کے لیے 13اپریل کو بنگلہ دیش پہنچے گی ، پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق دورے میں پہلے ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی اور یہ میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ،میر پور میں 17،19اور 22اپریل کو کھیلے جائیں گے ۔

ون ڈے سیریز کے بعد سیریز کا واحد ٹی ٹونٹی میچ 24اپریل کو میر پور میں ہی کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 28اپریل کو شیخ ابونصیر سٹیڈیم ، کھلنا میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 6مئی سے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ،میر پور میں شروع ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :