جمی ڈوائر آسٹریلیا کی جانب سے زیادہ میچز کھیلنے والے ہاکی پلیئر بن گئے

پیر 6 اپریل 2015 14:43

جمی ڈوائر آسٹریلیا کی جانب سے زیادہ میچز کھیلنے والے ہاکی پلیئر بن ..

ایپوہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6اپریل ۔2015ء ) شہرہ آفاق آسٹریلیوی ہاکی کھلاڑی جیمی ڈوائر اپنے ملک کی جانب سے زیا دہ میچز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 36سالہ جیمی ڈوایر نے گزشتہ روز ملائیشیا میں شرو ع ہونے والے 24ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کینیڈا کے خلاف اپنا 322واں میچ کھیل کر اپنے ملک کی سب سے زیادہ میچوں میں نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا ۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ سابق مڈ فیلڈر جے سٹیسی کے پاس تھا جنہوں نے 321میچز کھیل رکھے تھے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ اعزازحاصل ہونے پر بہت خوش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :