کراچی : شاہین ائیر لائن کی دبئی سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، ذرائع سی اے اے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 15:14

کراچی : شاہین ائیر لائن کی دبئی سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) : شاہین ائیر لائن کی دبئی سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی . تفصیلات کے مطابق دبئی سے لاہور آنے والی پرواز سکھر کے اوپر اندرونی پریشر میں کمی کا شکار ہو گئی. طیارے میں 143 افراد سوار تھے، ذرائع سی اے اے کے مطابق طیارے کے کپتان نے مے ڈے، مے ڈے کی کال دے دی تھی . طیارہ 37 ہزار فٹ کی بلندی پر اندرونی پریشر میں کمی کا شکار ہوا جس کے باعث مسافروں اور پائلٹ کو آکسیجن کی کمی کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا.

تاہم ائیر ٹریفک کنٹرولر نہایت مہارت سے طیارے کو 37 ہزار فٹ کی بلندی سے 21 ہزار فٹ کی بلندی پر لے آیا جس کے بعد طیارہ سنبھل گیا اور حادثے سے بال بال بچ گیا. یاد رہے کہ مے ڈے کی کال پائلٹ اس وقت دیتا ہے جب وہ بالکل بے بس ہو، اور وہ یہ سمجھتا ہو کہ جہاز اب اسکے بس سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ائیرکنٹرول آفیسرز کی مہارت کی وجہ سے جہاز بڑی تباہی سے بچ گیا۔

متعلقہ عنوان :