پنجاب میں گراں فروشی اپنے عروج پر ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی اشیاء خوردونوش کی قیمت آسمان کو چھونے لگی ہیں،عابد حسین صدیقی،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپاٹی پنجاب

پیر 6 اپریل 2015 15:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب میں گراں فروشی اپنے عروج پر ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی اشیاء خوردونوش کی قیمت آسمان کو چھونے لگی ہیں جبکہ پنجاب حکومت سوئی ہوئی ہے حکومتی عمل داری کہیں نظر نہیں آ رہی عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور اب ان پرمزید بوجھ ڈالا جارہا ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اتوار بازاروں کی شکل میں ڈھونگ رچا رکھا ہے اتوار بازاروں کی حالت ناگفتہ با ہے ان بازاروں کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں۔

(جاری ہے)

اتوار بازاروں میں ناقص سبزیوں اور گلے سڑے پھلوں کی فروخت معمول بن چکی ہے لیکن پنجاب حکومت اشتہاری مہم چلا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ یہی حال رہاتو عوام کا جمہوریت سے اعتماد اٹھا جائیگا ،ن لیگ جمہوریت کو نقصان نہ پہنچائے اورعوام کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے ، ایسے ظالمانہ فیصلے کرکے ن لیگ جمہوریت کے خلاف سازشیں کررہی ہے

متعلقہ عنوان :