خانہ کعبہ کے اندرونی اور بیرونی دروازے کی تزئین و مرمت کا کام آخری مرحلہ میں داخل

پیر 6 اپریل 2015 15:24

خانہ کعبہ کے اندرونی اور بیرونی دروازے کی تزئین و مرمت کا کام آخری مرحلہ ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)خانہ کعبہ کے اندرونی و بیرونی دروازے کی تزئین و مرمت کا کام آخری مرحلہ میں داخل ہوگیا،خانہ کعبہ کے سامنے کے دروازے اور اس کے اندر باب توبہ کی تزئین ومرمت پر ایک کروڑ 34لاکھ ریال کی لاگت آئے گی۔ یہ بات حرمین الشریفین کے امور کے نگران ادارے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ خانہ کعبہ کے دروازون کی پہلی تزئین و مرمت 1944ء میں شاہ عبدالعزیز کے دور میں ہوئی تھی جس کے بعد دوسری مرتبہ شاہ خالد اور شاہ فہد کے ادوار میں ہوئی۔

1977ء میں شاہ خالد نے مسجد الحرام میں عبادت کے دوران دیکھا کہ کعبہ کے دروازے کے زیر یں حصوں پر خراشیں پڑ گئی ہیں جس پر انہوں نے فورا کعبہ کے نئے دروازے بنانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ اس مرتبہ خانہ خدا کے دونوں دروازوں کو شاہ فہد کی نگرانی میں بنایا گیا اور اس پر سونے کی پرتیں چڑھائی گئی۔

(جاری ہے)

کعبہ کے دروازوں کی تعمیر شاہ فہد ہی کے دور حکومت میں مکمل ہوئی تھی جس کے بعد شاہ عبدالعزیز کے دور میں کعبہ کے دروازوں کے ڈیزائن تبدیل کرکے اس کو 2.5 سنٹی میٹر موٹی المونیم کی تہہ سے بنایا گیا ہے۔

دروازے لمبائی میں 3.10 میٹر تک تھے۔ ان دروازوں کو چاندی پر سونے کی تہہ چڑھا کر لگایا گیا تھا اور اس کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہوا۔ کعبہ کے دروازوں پر اللہ کے 99 ویں ناموں میں سے پندرہ کنندہ کئے گئے ہیں جبکہ نقش نگار چاندی اور سونے سے مزین ہیں جو دروازے کے کونوں سے شروع ہوتے ہوئے درمیان تک آتے ہیں جہاں قرآنی آیاات اور دوسری تاریخی تحاویر درج ہیں۔