بنگلہ دیش رواں سال چار ملکی ایک روزہ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا

پیر 6 اپریل 2015 16:03

بنگلہ دیش رواں سال چار ملکی ایک روزہ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا

ڈھاکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش رواں سال چار ملکی ایک روزہ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظام الحسن کا کہنا ہے کہ چار ملکی ایک روزہ ٹورنامنٹ اسی سال نومبر میں کھیلا جائے گا ،ویسٹ انڈیز نے پہلے ہی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے میں دلچسپی ظاہر کر چکا ہے جبکہ دیگر ٹیموں میں پاکستان، زمبابوے اورمیزبان بنگلہ دیش شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد دوسری ٹیموں کے شیڈول پر منحصر کرتا ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش 2016کے شروع میں U-19ورلڈکپ کی بھی میزبانی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :