بنگلادیش کیخلاف سیریز کسی طور پر آسان نہیں ہوگی ، سرفراز احمد

پیر 6 اپریل 2015 16:09

بنگلادیش کیخلاف سیریز کسی طور پر آسان نہیں ہوگی ، سرفراز احمد

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6اپریل ۔2015ء )قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کبھی بھی آسان حریف نہیں رہا ، انہیں ان کے اپنے ملک میں ہرانا مشکل ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز نے اپنے ادارے پی آئی اے کے چیئرمین جعفر ناصر اور ایم ڈی شاہنواز رحمان سے ملاقات کی جہاں سرفراز احمد کو ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس پر اُن کے ادارے نے گروپ چار سے پانچ میں ترقی کا لیٹر جاری کرنے کے علاوہ پانچ لاکھ روپے انعام بھی دیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وکٹ کیپر بلے باز سر فراز احمد کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سےکھلاڑی کی کارکردگی اور محنت میں اضافہ ہوتا ہے، بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لیے ٹریننگ شروع کردی ہے اور کل سے لاہور میں لگنے والے کیمپ میں مزید محنت کریں گے، سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ بنگلادیش کے کھلاڑی تجربہ کار ہیں اور ان کے خلاف سیریز کسی طور پر آسان نہیں ہوگی۔