بنگلہ دیش کرکٹ بورڈنے شکیب الحسن کوآئی پی ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت کی مشروط اجازت دیدی

پیر 6 اپریل 2015 16:22

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈنے شکیب الحسن کوآئی پی ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں ..

ڈھاکہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن کو بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت کی مشروط اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بی سی بی کی جاری کردہ اعلامیہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش نے رواں ماہ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کھیلنی ہے جس کی وجہ سے ہم شکیب الحسن کو پورے آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دے سکتے کیونکہ گرین شرٹس کے خلاف سیریز اہمیت کی حامل ہے اس لئے آل راؤنڈر کو صرف 11 اپریل تک چھٹی دی گئی ہے۔

پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کی وجہ سے شکیب دفاعی چمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیلئے صرف دو ہی میچز کھیل سکیں گے۔ کولکتہ کی ٹیم 8 اپریل کو ممبئی انڈینز کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی جبکہ اپنا دوسرا میچ 11 اپریل کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :